میاں صاحب 16 فروری آپ کےلیےآخری دن ہے:آپ کے لیےبہتریہی ہےکہ خود ہی پاکستان واپس آجائیں:شیخ رشید

اسلام آباد:میاں صاحب 16 فروری آپ کےلیےآخری دن ہے:آپ کے لیےبہتریہی ہےکہ خود ہی پاکستان واپس آجائیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی اوران کے لیے تجدید کرانے کاآخری دن ہے

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی پاسپورٹ کی مدت 16 فروری کو ختم ہونی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی، نوازشریف واپس آنا چاہیں تو پروٹیکٹو سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ نوازشریف واپس آنا چاہیں تو ہائی کمیشن ان کو واپسی کی چٹ جاری کردے گا۔

Comments are closed.