اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں،میاں طارق بشیر
ایکسیئن لیسکو اوکاڑہ انجینئر میاں طارق بشیر نے کہا ہے کہ صارفین کو ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں تاکہ صارفین کو ماہ صیام میں سحر اور افطار و نماز اور عبادتی اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی سے کوئی مسلہ پیدا نہ ہو صارفین زیادہ سے زیادہ وقت عبادت الہی میں گزاریں اپنی مغفرت کی دعاوں کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے فروغ ملکی استحکام کی بھی دعائیں کریں ماہ رمضان میں اللہ پاک امت محمدی کی دعائیں بڑی فراخدلی سے قبول کرتا ہے۔
میاں طارق بشیر نے کہا کہ محکمہ لیسکو کے نادہندگان سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی لیسکو کے نادہندگان جلد از جلد اپنے بقایا ادا کریں رمضان المبارک ختم ہوتے ہی لیسکو کی ٹیمیں گلی گلی گاؤں گاؤں نادہندگان کے خلاف سخت آپریشن شروع کریں گی اور نادہندگان کے علاوہ بجلی چوروں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کرے گی.