میانمار میں فوجی بغاوت ، پاکستان کا رد عمل آگیا

0
35

میانمار میں فوجی بغاوت ، پاکستان کا رد عمل آگیا

باغی ٹی وی : پاکستان نے میانمار میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنارد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن نتائج کے لئے تعمیری کام کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ ہم میانمار میں ہونے والی پیشرفت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس میں شامل تمام جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں اور پر امن نتائج کیلئے تعمیری انداز میں کام کریں گی۔

خیال رہے کہ میانمار میں رات گئے 3 بجے سے انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطوں میں خلل پیدا ہونا شروع ہو گیا، Yangon شہر میں فوج نے سٹی ہال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سٹی ہال میں کئی فوجی ٹر ک دیکھے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کے زیر انتظام ٹیلی ویژن پر جاری ویڈیو پیغام میں سینئر جنرل کا کہنا تھا کہ اختیارات مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے سپرد کردیے گئے ہیں جب کہ ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آنگ سانگ سوچی کی پارٹی کے ترجمان نے یہ دعویٰ کیا کہ صدر سمیت حکمراں جماعت کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پارٹی ترجمان نے کہاکہ جس صورتحال کا سامنا ہے ایسا لگ رہاہے کہ فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضہ ہو رہا ہے۔

میانمار،فوج کی بغاوت، ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، حکمران جماعت کے رہنما گرفتار

Leave a reply