وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن بارے بات چیت ہوئی.
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و امان اور سیکیورٹی کے متعلق تبادلہ خیال ہوا .پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی حل پر اتفاق رائے سے علاقائی امن کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکا میں قریبی تعاون پر زوردیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کے فروغ کیلئے مضبوط شراکت ضروری ہے۔
وزیر اعظم نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ برابری کی سطح پر باوقار تعلقات ہوں،وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ نائن الیون میں کوئی پاکستان ملوث نہیں تھا ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 70ہزار جانوں کی قربانی دی ، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پہلے بھی کہا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں لیکن اس وقت لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی تھی اب لوگوں کو آئیڈیا ہوا ہے کہ افغان مسئلے کا حل صرف اور صرف بات چیت میں ہے، انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لیے یہ بہترین وقت ہے ،یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی حکومت، فوج اور امریکی حکام ایک پیج پر ہیں ، افغان طالبان اور امریکا کےساتھ مذاکرات کررہےہیں، بہت جلد امن معاہدہ کاامکان ہے یہ کام آسان نہیں تاہم سب کو اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،