بڑی امید سے کہہ رہا ہوں کہ دنیا بہت جلد کرونا کوشکست سے دوچارکردے گی ، نوبل پرائزیافتہ سائنسدان مائیکل لیوٹ

0
40

واشنگٹن:بڑی امید سے کہہ رہا ہوں کہ دنیا بہت جلد کرونا کوشکست سے دوچارکردے گی ،نوبل پرائز یافتہ سائنسدان مائیکل لیوٹ کا دعویٰ ، اطلاعات کےمطابق امریکی سائنسدان مائیکل لیوٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ بہت جلد دنیا کرونا وائرس کوشکست دے کردنیا کو اس سے پاک کرلے گی

ذرائع کےمطابق امریکی سائنسدان مائیکل لیوٹ کا کہنا ہےکہ انہوں نے کرونا کےحوالے سےتمام امور کا جائزہ لیا ہےاوروہ اس بات پرپہنچے ہیں کہ جس طرح کہا جارہا تھا کہ دنیا کرونا کی وجہ سے لٹ جائے گا ایسا نہیں ہے، بلکہ بہت جلد اس پرقابو پا لیا جائے گا

مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ جب جاپان کے ساحل پرایک بہت بڑاجہاز لنگرانداز ہورہا تھا تووہ بھی جاپان میں تھے اوروہاں سے آگئے تھے ،مائیکل لیوٹ کہتے ہیں‌کہ ہم نے اس بحران سے کس نبٹنا ہے ہم نے طئے کرلیا ہے اورمیں اگلے آنے والے دنوں‌میں اس معاملے میں‌بہت بہتری دیکھ رہا ہوں‌

مائیکل لیوٹ وہ امریکی سائنسدان ہیں جنہوں نے بہت سا وقت چین ، امریکہ اوراسرائیل میں گزارا ہے کیوں کہ مائیکل کی بیوی شوشان چین سے ریسرچ میں سپیشلائز کرتی رہی ہیں‌،مائیکل لیوٹ نے چین میں اپنے ایک دوست کو اسی وقت اس بارے میں معلومات شیئر کرنے کی درخواست کی تھی جب کرونا کی وبا پھوٹ رہی تھی

مائیکل لیوٹ کہتے ہیں‌کہ انہوں نے مختلف اوقات میں چین کے اس متاثرہ علاقے کا ڈیٹا حاصل کیا اور اس کے علاوہ دنیا کے دیگرممالک سے بھی ڈیٹا حاصل کیا جس کی بنا پرکہا جاسکتا ہےکہ پہلے کی نسبت اب صورت حال کنٹرول مٰن اور بہت جلد صورت حال نارمل ہوجائے گی اوردنیا کی اس سے جان چھوٹ جائے گی

یاد رہے کہ مائیکل لیوٹ ایک برطانوی ، امریکی، اسرائیلی شہریت کے حامل سائنسدان ہیں اورکمیسٹری مٰیں نوبل پرائز بھی لے رکھا ہے، کیلی فورینیا میں ان کی اپنی ایک بہت بڑی لیب ہے جہاں وہ عالمی معاملات کے بہت سے ایشوز کی تحقیقات کررہے ہیں

Leave a reply