سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

بھارتی اداکار سلمان خان اور کمال آر خان کے مابین کشیدگی ،گلوکار میکا سنگھ سلمان خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے فلمی ناقد کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف گیت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتیہ میڈیا کے مطابق میکا سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کمال خان کے خلاف گانا گائیں گے۔میکا سنگھ نے کمال آر خان مخالف گانا بنانے کا فیصلہ سلمان خان کی فلم رادھے پر ان کی جانب سے منفی تجزیہ کرنے پر کیا ہے۔

میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ میرا گیت کمال آر خان کو رادھے فلم کا منفی ریویو دینے پر کرارا جواب ثابت ہوگا۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ سلمان خان کو پہلے ہی کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرا دینا چاہیے تھا، کے آر کے سستی شہرت حاصل کرنے کےلیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، انہوں نے ذاتی حملے کیے اور خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا، یہ غلط ہے-

میکا سنگھ بے کہا کہ کے آر کے جیسے چاہیں اور جو چاہیں کہہ دیتے ہیں اور پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری خاموش رہتی ہے، انہیں جواب دینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ کمال آر خان کی جانب سے فلم پر منفی تجزیہ کرنے پر سلمان خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے-

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس پر کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو فلم ’رادھے‘ پر میرے تجزیے نے بہت متاثر کیا اس لیے انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

دوسری جانب سلمان خان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تجزیہ نگار کمال آر خان کے خلاف مقدمہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیے پر نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کی این جی او ’BeingHuman‘ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں جس بنا پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے-

اس سے قبل کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان سے مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی اس دوران انہوں نے سلمان خان سے جان چھڑانے کے لیے ان کے والد سلیم خان سے بھی متعدد مانگی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر اپنا تجزیہ پیش نہیں کریں گے –

تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد کے آر کے نے پینترا بدل دیا اور اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

میں سلمان خان کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے…

سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

Comments are closed.