ورلڑکپ 2019 ،پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی ،مکی آرتھر اپنی کوچنگ بچانے کے لیے حرکت میں آگئے
لاہور:ورلڈکپ 2019 میں خراب کارکردگی پرجہاں بہت سے کھلاڑیوں کو اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہو گئ ہے وہاں اس کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی اس وقت سخت پریشان ہیں کہ اب ان کا کیا بنے گا.اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی پاکستان کرکٹ کونسل سے اپنے کنٹریکٹ کو ختم ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اب اپنی کوچنگ کو بچانے کے لیے بڑے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں.
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کوچنگ بچانے کے لئے کوششوں کا آغاز کردیا اورچیئر مین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں. پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن وسیم اکرم مکی آرتھر کی سپورٹ کے لئے سرگرم ہو گئے.وسیم اکرم مکی آرتھر کے معاملے پر ایم ڈی وسیم خان سے بھی مشاورت کریں گے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ مزید دوسال کا معاہدہ کرنے کے خواہش مند ہیں.کیسینو سکینڈل فیم معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کو بھی بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے.کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں وسیم اکرم کھل کرمکی آرتھر کی حمایت کریں گے ۔وسیم اکرم ورلڈ ٹی ٹونٹی تک مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں ۔کرکٹ کمیٹی کے رکن سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کو حق میں ہیں ذرائع