لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے مکی آرتھر کی کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی ہے جس کے بعد اُنکا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا قصہ ختم ہوگیا۔کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کی آفر کی تھی۔ تاہم مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچ کی ذمہ داری لینے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی تھی۔
جس میں رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ،اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ سمیت تین ایونٹس کی کنسلٹنسئ شامل تھی۔ مکی آرتھر کے ساتھ معاملات ختم کرنے کے بعد اب پی سی بی حکام نے کسی دوسرے غیرملکی کوچ کے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں منگل 27 دسمبر کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وہ مکی آرتھر کو پہلے بھی لائے تھے اور کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا کرنے کیلیے اُن سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کہتے ہیں مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں ہیں، ہم پاکستان کیلئے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مکی نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی نژاد آسٹریلوی مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ بننے کی آفر ٹھکرادی، وہ ڈربی شائر سے کنٹریکٹ کرچکے ہیں، وہ کچھ ہفتوں کیلئے کنسلٹنٹ یا پی ایس ایل میں ہیڈ کوچ کا کام کرسکتے ہیں۔
مکی آرتھر کی جانب سے ہیڈ کوچ بننے سے انکار کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں ہیں، ہم نے صاف کہہ دیا پاکستان کیلئے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے، مکی آرتھر ایشیاء کپ کے بجائے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کوچنگ کرنا چاہتے تھے۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین اور فل ٹائم کوچنگ اسٹاف رکھیں گے۔