کورونا ویکسین کے بہانے مائیکرو چپ داخل کر کے ہوگا اب انسانوں پر کنٹرول ، کتنا سچ ؟

کورونا ویکسین کے بہانے مائیکرو چپ داخل کر کے ہوگا اب انسانوں پر کنٹرول ، کتنا سچ ؟

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے کرونا ویکسین کی تیاری کی بات ہور ہی ہیں تب تب اس ویکسین کے بارے چہ مگوئیاں تیز ہورہی ہیں. اس سلسلےمیں مائیکروسوفٹ کے مالک بل گیٹس کی ویڈیو بھی زیر گردش ہے ان کے ساتھ دیگر ڈاکٹر اور ماہرین بھی یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ ویکسین دینے کے بہانے ایک مائیکروچپ سرنج کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوگی.

اس طرح اس شخص پر کنٹرول حاصل ہو جائے گااور اس شخص کو ٹریس کرنا بھی ممکن ہوجائے گا. وہ جدھر بھی جائے گا اس کو ڈھونڈا جاسکتا ہے . اسی طرح جنیٹک کنٹرول بھی حاصل کر لیا جائے گا اس جیسے اور دیگر سازشی تھوریز زیر گردش ہیں.

کورونا وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد سے اس کے متعلق عجیب و غریب افواہیں گردش میں ہیں۔ ان میں سے ایک افواہ یہ بھی تھی کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس کی ویکسین کی آڑ میں دنیا بھر کے لوگوں میں کے جسم میں ایک ’مائیکرو چپ‘ نصب کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نگرانی کر سکیں۔

اب اس معاملے پر بل گیٹس اس بارے واضح کر چکے ہیں. ویکسین اور مائیکرو چپ کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں نہیں جانتا کہ ایسی افواہیں کہاں سے آ جاتی ہیں۔

Comments are closed.