مزید دیکھیں

مقبول

یوکرین کے صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب...

9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم...

26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر...

مائیکروسافٹ نے کروم کے مقابلے میں نیا سافٹ وئیرانجن لانے کا اعلان کردیا

نیویارک: سوفٹ ویئر کی ٹیکنالوجی میں نت نئے فیچرز ، بین الاقوامی کمپنیوں میں مقابلے بازی ، اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ گوگل کے مقبول ترین براﺅزر کروم کے مقابلے میں اپنا ہتھیار متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔درحقیقت مائیکروسافٹ نے کروم کے مقابلے میں ہار نہیں مانی اور اپنے پرانے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ریٹائر کرنے کے بعد ایج براﺅزر کو متعارف کرایا جو صارفین کی توجہ حاصل نہیں کرسکا۔

شہباز شریف زرداری کے مدعی بن گئے

مائیکروسافٹ وئیر ذرائع کے مطابق ایج کو نئے لوگو اور متعدد نئے فیچرز کے ساتھ ری ڈیزائن کرکے پھر پیش کیا جارہا ہے۔اب یہ براﺅزر گوگل کے اوپن سورس کرومیم انجن پر کام کرے گا اور صارفین کو 15 جنوری 2020 سے دستیاب ہوگا۔اپ ڈیٹ مائیکرو سافٹ ایج براﺅزر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور کرومیم انجن کی بدولت مائیکروسافٹ نے اس کی کارکردگی کو بہت زیادہ بہتر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کیس ، جاوید بدر نے تفتیشی کومزید ثبوت فراہم کردیئے

دوسری طرف ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا ‘ہم نے انٹرنیٹ کو آپ کے انٹرانیٹ سے بنگ مائیکرو سافٹ سرچ کے ساتھ ملا دیا ہے، تاکہ آپ کو اہم ڈیٹا تک ایک براﺅزر اور سرچ سے زیادہ رسائی مل سکے’۔کمپنی کا کہنا تھا ‘ہم زیادہ طاقتور ڈیفالٹ پرائیویسی تحفظ فراہم کررہے ہیں، جبکہ صارفین کو ویب پرسنلائزیشن کا فائدہ بھی حاصل ہوگا، ہم نے ویب سرچ کو براہ راست مائیکرو سافٹ اپلیکشنز سے جوڑ کر اسے زیادہ بہتر بنادیا ہے’۔

دھرنے میں حامد میر کے ساتھ زیادتی ہوگئی

مائیکروسافٹ کی طرف سے متوقع نئے براﺅزر کے فیچرز میں سرچ کے ذریعے دفتری ساتھیوں کو تلاش کرنا بھی شامل ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے اینٹی ٹریکنگ فیچر بھی بائی ڈیفالٹ براﺅزر کا حصہ بنایا ہے۔مائیکرو سافت کے مطابق اس سے phishing scam اور میل وئیر سے تحفظ ملے گا جبکہ صارفین ان پرائیویٹ موڈ پر بھی براﺅزنگ کرسکیں گے۔

بحری جہاز کو نشانہ ؛ پاکستان کا کامیاب میزائل تجربہ

ایسے صارفین جو تاحال انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 یا گوگل کروم استعمال کررہے ہیں، مائیکرو سافٹ کے اپ گریڈ ایج براﺅزر میں پرانے برائزورز تک رسائی کے ٹولز بھی موجود ہوں گے جبکہ ایک نیا کلیکشن فیچر ہوگا جو صارفین کو آسانی سے ویب مواد اکٹھا کرنے میں مدد دے گا جبکہ مائیکروسافٹ ورڈ اور ایکسل جیسی ایپس سے ڈیٹا ایکسپورٹ کرسکیں گے۔