مفتاح اسماعیل نے بی آر ٹی پشاور کی اصل لاگت بتا کر سب کو حیران کردیا
باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 29 کلومیٹرلاہوربی آرٹی کو 27ارب روپےمیں تعمیرکیا،بی آرٹی لاہورکی تعمیرپربدعنوانی کاالزام لگایا گیا تھا،پی ٹی آئی کےمطابق 29کلومیٹرپشاوربی آرٹی 70ارب روپےمیں تعمیرکی گئی،
ن لیگی رہنمامفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کی اصل لاگت 105ارب روپے ہے، عمران خان عدالت گئےتاکہ نیب اور ایف آئی اے کوبدعنوانی کی تحقیقات سے روکا جاسکے، پشاور بی آر ٹی کے مطابق بسوں کی لاگت ساڑھے 7ارب روپے لاگت آئی.
یہ کہنا کہ پشاور بی آر ٹی پورےشہر میں ہے اور وہ ایک راہداری نہیں ،احمقانہ بات ہے،
خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل ان دنوں بڑی فارم میں ہیں اور پی ٹی آئی حکومت کو بڑھ چڑھ کر جواب دے رہے ہیں. ان کے اعداد و شمار حکومت کے لیے ایک چیلنج اور پریشانی کا باعث ہیں . اسی طرح انہوں نے پاور سکٹر میں حکومت کی خامیوں اور کوتاہیوں کو بھی بیان کیا ہے .
مفتاح اسما عیل نے کہا کہ پورے پاکستان میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کراچی کی پوری انڈسٹری آج بندہے،جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہےتودسمبرمیں کیاہوگا،
ان کے مطابق ڈیزل سےجوبجلی بنارہےہیں وہ20روپےیونٹ ہے،ملک بھرمیں ایل این جی گیس کی قلت ہے،گیس کی بندش سےملک کی برآمدات اورٹیکس پربہت فرق پڑےگا،کراچی کی پوری انڈسٹری آج بندہے،گیس نہیں مل رہی،پچھلےسال ندیم بابرکو3سے4ڈالرپرگیس مل رہی تھی لیکن نہیں لی گئی، بجلی وافرہےتولوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے،