مفتاح اسماعیل کے اہم کام کی مبشر لقمان نے مدح سرائی کر دی

باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اس وقت پی ٹی آئی حکومت کی گیس فیلڈ میں کمزور ترین کارکردگی کو عیاں‌ کر کے کافی اچھا کا کام کر رہے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گیس کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں‌کی ہے . حکومت نے پائپ لائن اور ٹرمینل استعداد کو بڑھانے کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا ہے . حالانکہ گیس کی کھپت کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پائپ لائن اور ٹرمینل کی ستعداد کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے اور اگر ایسا نہیں کیا جا تا تو پھر آنے دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے . حکومت اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے .

جیسے کہ سردیو‌ں کے اندر گیس کے مسائل ہوتے ہیں اور اس طرح لوڈ شیڈنگ مزید بڑھ جائے گی.

خیال رہے کہ اس سلسلے میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نااہلی اورکرپشن کابازارگرم ہے،پورے پاکستان میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کراچی کی پوری انڈسٹری آج بندہے،جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہےتودسمبرمیں کیاہوگا، ڈیزل سےجوبجلی بنارہےہیں وہ20روپےیونٹ ہے،ملک بھرمیں ایل این جی گیس کی قلت ہے،گیس کی بندش سےملک کی برآمدات اورٹیکس پربہت فرق پڑےگا،کراچی کی پوری انڈسٹری آج بندہے،گیس نہیں مل رہی،پچھلےسال ندیم بابرکو3سے4ڈالرپرگیس مل رہی تھی لیکن نہیں لی گئی

مفتاح اسماعیل نے توانائی بحران پر حکومت کے لیے کئی سوالات کھڑے کر دیے

Shares: