ن لیگ کامفتاح اسماعیل اور شاہ محمد کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

ونوں عہدیداران کو فارغ کیے جانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا
0
34
PMLN

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی قیادت نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ سندھ کے سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پارٹی کی جانب سے دونوں عہدیداران کو فارغ کیے جانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ

چند روز قبل وزیرِ دفاع و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، اُنہیں پارٹی میں آ کر اپنا مؤقف رکھنا چاہیے مفتاح اسماعیل کو پارٹی نے وزیرِ خزانہ بنایا تھا، جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں شاہد خاقان عباسی نے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا ہے،میری بہت سی باتیں پارٹی تسلیم نہیں کرتی، اُن کو دل سے نہیں لگانا چاہیے۔

جماعت اسلامی سے دشمنی نہیں،نہ بدمعاشی کرتے ہیں نہ کسی سے ڈرتے ہیں،شرجیل میمن

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل پارٹی سے ناراض ہیں جبکہ وہ اکثر معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں مفتاح اسماعیل کی پارٹی سے ناراضگی موجودہ دور حکومت میں اس وقت سامنے آئی جب حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاکر اسحاق ڈار کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کی سرکاری فضائی کمپنی 10 ایئربس جیٹ طیارے خریدے گی

مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے ڈیل کو لے کر بھی کئی بار وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی کئی مرتبہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کی جانے والی تنقید کاجواب دے چکے ہیں۔

Leave a reply