اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو اپلوڈ کرکے اپنے ٹورنٹو کے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے انہوں نے اس وڈیو میں بتایا ہے کہ ہفتہ کے دن 11 مارچ کو وہ اور ان کے بہت سارے ساتھی ٹورنٹو میں موجود ہوں گے اور وہاں پر وہ پاکستانی میوزک فیسیٹول کی ہوسٹنگ کریں گے .انہوں نے کہا کہ سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لئے فنڈ ریزنگ کے اس ایونٹمیں میرے ساتھ اور بھی بہت سارے سٹارز موجود ہوں گے جیسا کہ فواد خان ، ہانیہ عامر ، کبری خان ، سونیا حسین ، گلوکاروں میں ابرارالحق ، فرحان سعید و دیگر ہوں گے میکال ذوالفقار نے کہا کہ میں اس شو کی ہوسٹنگ کےلئے بہت زیادہ خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ شو بہت ہی یادگار ہوگا. میکال نے اپنے ٹورنٹو
کے مداحوں سے کہا کہ آپ سب تیار رہیے ہم بس آرہے ہیں. یاد رہے کہ میکال ذوالفقار کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل فراڈاختتام پذیر ہوا ہے اس میں ان کے کردار کو بہت زیادہ سراہا گیا. اسی سال ان کی فلم منی بیگ گارنٹی بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے. جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.