پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

نئی دہلی: پاکسانی سرحدوں کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی ، اطلاعات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کے درپے ہے، بھارتی فوج نے راجستھان میں جنگی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گھرچاہیے تودوبارہ درخواست دیں‌،سستے گھربھی خواب بن گئے

سرحد پار سے آمدہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق جنگی جنون کے شکار پڑوسی ملک بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے کے لیے راجھستان میں فوجی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان مشقوں میں 40 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔

لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ہونے والی مشقوں میں بھارتی فوج کا اسٹرائیک کور حصہ لے گا، مشقوں میں حریف کے علاقے میں آپریشن کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا اور فضائی اور زمینی جنگی صلاحیتوں کو پرکھا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان جنگی مشقوں میں چالیس ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے، مشقیں 28 نومبرسے 4 دسمبر تک جاری رہیں گی، 2015 کے بعد یہ سب سے بڑی بھارتی جنگی مشقیں ہیں۔

مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل او سی پر بھی اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل نصب کر دیے ہیں، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل اسرائیلی ساختہ ہیں۔بھارت نے اسرائیل سے خریدے گئے 240 میزائل اور 12 لانچر وصول کر لیے ہیں۔

Comments are closed.