فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

کابل: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں افغان فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

افغان فوج کے ترجمان روح اللہ احمد زئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی 35 چوپر صبح 11 بجے ضلع پرچمن میں حادثے کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر صوبائی دارالحکومت سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی جانب گامزن تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں افغان صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں افغان فوجی ہیلی کاپٹر فراہ میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں مسافروں اور عملے سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب خراب موسم قرار دیا تھا، ہیلی کاپٹر حادثے میں صوبائی کونسل کے متعدد ارکان اور ایک فوجی کمانڈر ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments are closed.