ایرانی فضائیہ کا طیارہ تباہ،کئی اعلیٰ افسران کے مارے جانے کی اطلاعات

0
35

ماسکو:ایران کے روایتی ساتھی روس کے معتبرمیڈیا گروپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی فضائیہ کا ایک جدید جنگی جہازآج صبح پہاڑوں میں گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اعلیٰ افسران کے مارے جانے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں‌

رشین ٹوڈے نے پہلے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بات کی خبر نشر کی پھر اس کی تصدیق کرتے ہوئے ساری تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق اردابل کے صوبے کی صبالان پہاڑیوں میں‌آج صبح گرکرتباہ ہوا ہے،اطلاعات کے مطابق میڈیکل ٹیمیں‌اس علاقے کیطرف بھیج دی گئی ہیں


رشین ٹوڈے کے مطابق یہ تباہ ہونے والا جنگی جہاز روسی ساختہ میگ 29 ہے .ادھرمقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس علاقے میں ایک جنگی جہاز کو گرتے ہوئے دیکھا ہے جس میں آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے

Leave a reply