ملک میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن 120 ہلاک کئی زخمی بھاری اسلحہ بھی برآمد
نائجر:ملک میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن 120 ہلاک کئی زخمی بھاری اسلحہ بھی برآمد ،اطلاعات کےمطابق نائجیرین اور فرانسیسی فوجیوں کے جنوب مغربی نائجر میں مشترکہ آپریشن میں 120 “دہشت گرد” ہلاک اور بم بنانے کے سازوسامان اور گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔
وزارت دفاع کے مطابق نائیجیرین یا فرانسیسی فوجیوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بیان کے مطابق نائجر کے وزیر دفاع اسوفو کٹمبے نے ” دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانسیسی فوج کے تعاون کی تعریف کی۔
جہادی گروپوں کے دسمبر اور جنوری میں ہونے والے حملوں کے بعد نائجیرین فوج کے 174 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی علاقے تلبیری کے حکام نے سیکیورٹی پابندیاں بڑھا دیں ، مارکیٹیں بند کیں اور موٹرسائیکل ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔اس خطے میں پچھلے دو سالوں سے ہنگامی صورتحال برقرار ہے۔
واضح رہے اس سے قبل نائجیریا میں ملٹری کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک اور متعدد فوجی زخمی ہوگئے تھے۔نائجر فوج کے مطابق شدت پسندوں ایک اور بڑے حملے میں سے یہ ایک تھا جس میں 25 کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک یہ کسی بھی گروہ نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ یہ حملہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی نائجیریا کے صدر اور سہیل خطے کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ فرانس میں ملاقات کرنے سے چند روز قبل ہوا تھا ۔۔واضح رہے اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں نائیجرمیں ہی دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے فوجی اڈے پرحملوں کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہو گئےتھے۔