لودھراں: صدر کہروڑپکا پولیس کی ولایتی شراب کی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ لاہور سے آنیوالی کار کے خفیہ خانوں سے تقریباً 18 لاکھ مالیتی کی امپورٹڈ شراب برآمد ہوئی۔ قیمتی شراب کی 90 بوتلوں کو انتہائی مہارت سے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا۔ شراب سمگلنگ میں استعمال کی جانے والی کار بھی مشکوک پائی گیی ۔ کار سوار ایک عورت ایک بچہ اور ایک مرد گرفتار ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عفان چوہان عورت اور بچے کو فیملی بنا کر شراب سمگلنگ کیلئے استعمال کرتا تھا۔
ڈی پی او سید کرار حسین کا کہنا ہے کہ منشیات فروش سماج کیلئے ناسور ، ان سے کوئی رعایت نہیں کی جاسکتی۔ شراب کی سمگلنگ روکنا پر ایس ایچ او صدر کہروڈپکا اور ان کی ٹیم کی مستعدی ، سب کو شاباش دیتا ہوں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved