بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کے دو بیٹوں نے بالی وڈ میں اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا لیکن دونوںکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. ان کے بیٹے میمو چکرابورتھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ میں اینٹری بہت ہی خوشی اور امیدوں کے ساتھ کی تھی لیکن میری پہلی ہی فلم جب ناکام ہوئی تو مجھے بہت بڑا جھٹکا لگا، اور میرے والدین رو پڑے. ان کو امید تھی کہ میری فلم کامیاب ہو گی میں فلم میکرز کی چوائس بنوں گا لیکن ایسا نہیںہو سکا. حالانکہ میں نے کام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،انہوں نے کہا کہ میرے والد نے بہت کوشش کی کہ مجھے کام
ملے، انہوں نے بڑے اور نامور فلم میکرز کو بھی کالز کیںکسی نے کال نہیں اٹھائی ، میسجز کئے کسی نے میسجز دیکھنا تو دور کی بات ہے جواب تک نہیں دیا جس کا میرے والد کو بہت زیادہ صدمہ لگا. انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی شو میں میری ناکامی کا زمہ داری میری ماںیوگیتا بالی کو قرار دیا گیا حالانکہ انکا میری ناکامی سے کیا لینا دینا وہ تو میری حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں. میمو چکرابورتھی نے کہا کہ ایک تجزیہ کار نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ میں کبھی اداکار ہی نہیں بن سکتا.