پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی شادی کی تاریخ طے پا گئی شادی اگلے ماہ ستمبر میں ہو گی-

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویر پر شیئر کی جس میں یہ 10 ستمبر 2021 بروز جمعہ کو اداکرہ منال خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام نے کپشن میں لکھا کہ الحمداللہ ہم شادی کررہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں منال خان کو مخاطب کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’’میں اپنی آخری سانس تک آپ سے محبت کرتا رہوں گا‘‘۔

احسن محسن کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے منگیتر منال خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ کیا یہ واقعی ہونے جا رہا ہے-

دوسری جانب منال خان نے بھی کارڈ کی فوٹو شئیر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور احسن محسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم کہاں سے آئے ہو؟ اور اب آپ ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر کارڈ کی تصویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

خیال رہے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی-

Shares: