مغربی طرز کا لباس پہننے پر اداکارہ منال خان اور صبورعلی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

باغی ٹی وی : اداکار احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ نے منال خان اور صبورعلی کو اپنے شو میں مدعو کیا۔ یہ شو ابھی آن ایئر تو نہیں ہوا لیکن احسن خان نے انسٹا اسٹوری پر شو کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ جن میں منال خان اور صبور علی مغربی طرز کا قدرے بولڈ لباس پہنے ہوئی ہیں۔

مذکورہ ویڈیوز انسٹاگرام پر مختلف شوبز پیجز پر شئیر کی گئی ہیں جو کہ نہایت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں-

اداکارہ منال خان اور صبور علی نے حال ہی میں ڈراماسیریل ’جلن‘ اور ’فطرت‘ میں منفی کردار نبھائے تھے اور ڈراما سیریل ’فطرت‘ میں صبور علی کی ڈریسنگ بہت ہی بولڈ تھی۔

شو کے دوران احسن خان نے ان سے منفی کردارادا کرنے کی وجہ پوچھی تو صبور علی نے کہا ہم ان کرداروں کے ذریعے معاشرے کی عکاسی کررہے ہیں اور اپنے کرداروں سے لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس طرح کے لوگوں سے بچیں۔

جبکہ منال خان کا کہنا تھا یہ کردار ان کو اچھے لگے انہوں نے پہلی بار کئے اور آخری بار بھی ساتھ ہی منال خان نے کہا اگر آئندہ بھی کوئی منفی کرادار اچھا ملا تو وہ ضرور کریں گی-

ان دونوں ڈراموں میں کیے جانے والے کرداروں کی وجہ سے منال خان اور صبور علی کا تاثر سوشل میڈیا پر کافی منفی ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بولڈ ڈریسنگ کرنے پر ان دونوں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

لوگ سوشل میڈیا پر دونوں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں استغفراللہ منال آنٹی کتنی بے حیا ہوگئی ہے۔ جب کہ کچھ نے کہا منال خان کو یہ لباس پہننے کی کیا ضرورت تھی۔

کچھ صارفین نے کہا منال اپنے والد کی وفات کے بعد زیادہ ہی ایڈوانس ہو گئی ہے-

Shares: