بہت جلد اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائوں گی منال خان

میں ریاضت کررہی ہوں
minal khan

ٹی وی کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں نے گلوکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن ایک شو کے دوران مجھے اداکاری کی آفر آئی جو کہ میں نے قبول کر لی. میرا پہلا شوق ہمیشہ سے ہی گلوکاری رہا ہے لیکن اداکاری میں جتنی پذیرائی ملی ہے اس میں بھی میری دلچپسی بن چکی ہے. انہوں نے کہا کہ مں اب باقاعدہ گلوکاری کرنا چاہتی ہوں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اداکاری چھوڑ دوں گی ، میں اداکاری اور گلوکاری ساتھ ساتھ جاری رکھوں گی.

انہوں نے کہا کہ جب اداکاری کا پراجیکٹ آئیگا وہ کروں گی جب گلوکاری کرنی ہو گی وہ کیا کروں گی. ”میں ریاضت کررہی ہوں جلد ہی اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروائوں گی”، میرے مداح یقینا مجھے گلوکار کے میدان میں بھی ویلکم کریں گے . یاد رہے کہ منال خان ان دنوں ایک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کی بہن ایمن خان ن شادی کے بعد ابھی تک کوئی پراجیکٹ نہیں کیا. منال خان کا ماننا ہے کہ ان کی بنیادی تربیت گائیکی میں‌ہی ہے وہ اب اس شوق کو بھی پورا کریں گی.

ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

Comments are closed.