مینار پاکستان میں اپوزیشن کی رونقیں ، جلسے کی تیاریاں کہاں تک مکمل

مینار پاکستان میں اپوزیشن کی رونقیں ، جلسے کی تیاریاں کہاں تک مکمل

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . مینار پاکستان لاہور میں آج پی ڈی ایم کا فیصلہ کن معرکہ ہونے جا رہا ہے . اس سلسلے میں پی ڈی ایم کا الزام ہے کہ حکومت نے مسلسل رکاوٹیں پیدا کی ہیں لیکن ان رکاوٹوں کے باوجود پی ڈی ایم نے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں. سٹیج تیار ہو چکا ہے اور اس طرح پنڈال میں کرسیاں لگ چکی ہیں. کرسیاں لگانے میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا ہے اور فاصلے پر کرسیا لگائی گئیں‌ہیں. مینار پاکستان میں بڑے اجتماع کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ 120 فٹ لمبا 12 فٹ چوڑا سٹیج تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب،40 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں۔ سیاسی قائدین کی قد آور فلیکسز اور بڑی سکرینیں نصب ہیں۔ مختلف جماعتوں کے کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

جے یو آئی کے 5 ہزار رضا کاروں نے سکیورٹی انتظامات سنبھال لیے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے ایازصادق کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ قائدین قافلے کی شکل میں مینار پاکستان کیلئے نکلیں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے

اسی طرح سپیکر اور ساؤنڈ سسٹم بھی سیٹ کر لیا گیا ہے . اور اس کو حتمی طور پر چیک کر لیا گیا ہے. وسیع و عریض پنڈال میں سپیکروں کا انتظام کیا گیا ہے . اسی طرح پنداڈال کے ارد گرد جنریٹرز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے.

جسلہ گاہ کے اندر کھانے پینے اور انٹر ٹینمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا ہے. اس سلسلے میں جگہ جگہ پر کھانے اشیائے خورونوش چائے، برگر اور دیگر چیزوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے.

اسی طرح مینار پاکستان گراؤنڈ کے اردگرد کافی ہلچل دکھائی دے رہی ہے اگرچہ دھند اور سردی کی وجہ سے لوگ اتنے زیادہ نہیں‌ہیں. لیکن پھر بھی پی ڈی ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے.

ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ڈی ایم جلسے کی لمحہ بہ لمحہ سخت مانیٹرنگ کے لئے ڈیڑھ سو کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کنٹرول روم میں الائیڈ محکموں کے افسران بیٹھے ہوئے ہیں۔ تھریٹ الرٹ کی وجہ سے شہر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلئیر کر دی گئی۔

Comments are closed.