اسلام آباد:نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے بارے میں‌ وزرا غیرذمہ دارانہ بیان نہ دیں،اطلاعات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے ٹھیک ہونے پر آج بھی قائم ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میری نگرانی میں بنی ہیں اور بالکل درست ہیں۔ وزرا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر خود کو انکوائری کے لئے پیش کر دیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کسی بھی انکوائری کے لئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹر کی رپورٹ غلط ہوسکتی ہے 10 رکنی میٖڈیکل بورڈ غلط نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں انہوں نے مجھ سمیت پوری قوم کو دھوکا دیا اور وعدہ خلافی کی۔ اگر کورونا کی وجہ سے علاج نہیں ہورہا تو وطن واپس آئیں حالات ٹھیک ہوئے تو پھر ملک سے باہر بھیج دیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دی ان سب سے انکوائری ہونی چاہیئے۔فواد چودھری سمیت دیگر افراد بھی نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر سوال اٹھا چکے ہیں۔

Shares: