لاہور:جسٹس وقار سیٹھ کی ذہنی کیٍفیت،غیراسلامی وغیرانسانی فیصلےکیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے،اطلاعات کےمطابق وزارت قانون و انصاف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کےخلاف پشاور ہائی کورٹ کے جج چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق جائزہ شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس وقار احمد سیٹھ خصوصی عدالت کے 3 رکنی بینچ کی سربراہی کررہے تھے اور انہوں نے پرویز مشرف کو 5 الزامات پر انہیں علیحدہ علیحدہ سزائے موت دینے کا حکم دیا۔ وزارت قانون اس وقت ریفرنس دائر کرنے سے متعلق تحقیقاتی کام کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل فار پاکستان انور منصور خان جو سرکاری دورے پر ترکی گئے تھے وہ گزشتہ روز واپس آئے اور وہ ریفرنس کی تیاری سے متعلق معلومات دیں گےذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر ریفرنس کی تیاری کی نگرانی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے مختصر فیصلے میں 2 ایک کی اکثریت سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی اور بعدازاں 19 دسمبر کو اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔