میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی،لوگوں کی جانوں کو خطرہ
قصور
میونسپل کارپوریشن کی روایتی لاپرواہی، غفلت اور افسران کی عدم دلچسپی سے بلدیہ چوک کے ملحقہ علاقوں خاص کر اندرون موری گیٹ کے شہری غلاظت ملا سرکاری پانی پینے سےمختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،لوگوں کی املاک کو بھی نقصان
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن قصور کی روایتی لاپرواہی ،عملہ کی غفلت اور افسران کی عدم دلچسپی سے بلدیہ چوک کے ملحقہ علاقوں خاص کر اندرون موری گیٹ کے شہری غلاظت ملا سرکاری پانی پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں خاص کر مدینہ سٹریٹ ،کوچہ ڈاکٹر بشیر، اندرون موریگیٹ میں بوسیدہ پائپ لائنیں پھٹ جانے سے واٹر سپلائی پانی میں نالیوں کی غلاظت شامل ہو رہی ہے جس سے عوام میں متعدد موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے
نیز عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے زمین بوس ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں
نیز میونسپل کارپوریشن اور مقامی انتظامیہ نے عوام کی شکایات پر کوئی شنوائی نہیں کی
جبکہ متاثرین عوام، سول سوسائٹی، مقامی شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئرز وکلاء ایم یاسین فرخ ، یونس کیانی ، چوہدری انورہنجرا ، ملک شفیق ، ملک عمیر شوکت ، میجر حبیب الرحمان ، حافظ رضوان مشتاق ، حافظ شاہد بشیر ، ملک بلال خاں ، میاں شہباز ، ملک عبدالرشید ، عامر جاوید ، چوہدری انور برکت ، ملک یسین وسیم ، حافظ عدنان حمید ، شیخ روحیل ، و دیگر ممبران نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے