جاپان:ٹوکیومیں یوم تکبیرکی خصوصی تقریب نے چارچاند لگادیئے

0
37

سیالکوٹ/ٹوکیو:(فضل محمود کھوکھرسے)یوم تکبیر:جاپان میں رہنے والے پاکستانیوں نے بھی منایا:ٹوکیومیں یوم تکبیرکی خصوصی تقریب،اطلاعات کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن جاپان یوتھ ونگ ایشیاہ کے جنرل سیکریٹری شیخ ذوالفقار کی جانب سے ٹوکیو میں یوم تکبیر کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا

ذرائع کے مطابق ٹوکیومیں منعقد ہونے والی یوم تکبیر کی تقریب میں جاپان میں مقیم مسلم لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان،اور مسلم لیگ جاپان کے سنئیر نائب صدر اور سیالکوٹ ایئر سیال کے ڈائریکٹر ملک محمد یونس نے تقریب سے خطاب کیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ28 مئی یوم تکبیرانڈیانے 5 دھماکے کر کے پاکستان کو چیلنج کیا اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے اربوں ڈالر کو ٹھوکر مار کر 6 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا اور 28 مئ کو پاکستان ایٹمی قوت بنایا

مقررین کا کہنا تھا کہ یہ قوم تاقیامت نوازشریف کی احسان مند رہے گی- ہم میاں محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہمیں _نوازشریف پر فخر ہے

Leave a reply