میر حاصل خان بزنجو انتقال کر گئے
میر حاصل خان بزنجو انتقال کر گئے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو اب اس دنیا میں نہیںرہے ۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
ان کو طبیعت کی خرابی کے باعث کراچی کے آغا خان ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ان کا علاج آغا خان ہسپتال میں چل رہا تھا اور عوام سے میر حاصل خان بزنجو کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی گئی تھی۔