میر شکیل الرحمان کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ،جیو کے مالک میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک پھر توسیع کر دی گئی
میر شکیل الرحمان کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،حتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کا پتہ چلا ہے وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہیں، میر شکیل کے وکیل نے کہا کہ جی میر شکیل الرحمٰن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟
عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کے ریفرنس کی رپورٹ نیب حکام سے طلب کرلی، نیب کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر نیب نے میر شکیل الرحمان کی رہائی کی مخالفت کی تھی