میر شکیل الرحمان کی 94 سالہ والدہ سخت بیمار،ضمانت کی درخواست جلد سنی جائے،وکیل کی استدعا، سماعت ملتوی

0
86

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہاۃہی.کورٹ میں میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

عدالت نے سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی ، جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ ہمیں آج ہی فائل ملی ہے , فائل ہڑھنے کے بعد کیس سنیں گے ,

میر شکیل الرحمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میر شکیل الرحمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں , دوران حراست ان کے بڑے بھائی کا انتقال ہو گیا ،میر شکیل کی 94 سالہ والدہ سخت بیمار ہیں , عدالت کیس کی سماعت جلد کرے

عدالت نے کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ 15 جون کو جنگ،جیو کے مالک میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک پھر توسیع کر دی گئی

میر شکیل الرحمان کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،حتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کا پتہ چلا ہے وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہیں، میر شکیل کے وکیل نے کہا کہ جی میر شکیل الرحمٰن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟

عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کے ریفرنس کی رپورٹ نیب حکام سے طلب کرلی، نیب کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر نیب نے میر شکیل الرحمان کی رہائی کی مخالفت کی تھی

جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے،  نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

Leave a reply