میرپورخاص ، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) شہری ایکشن فورم کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی مظاہرہ
تفصیل کے مطابق میرپورخاص میں شہری ایکشن فورم کی جانب سے بدترین 12 گھنٹوں پر محیط بجلی کی لوڈشیڈنگ ،گیس کی لوڈ شیڈنگ، پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور دیگر عوامی مسائل پر مارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مارکیٹ چوک پر احتجاج سے خطاب کرتے ہویے مولانا محمد صادق سعیدی ۔بشیر الہی کامران میمن شاکر حسین شاکر وکیل عدنان خرم میو ، حافظ محمود قادری، عمران فہیم قریشی واجد اور دیگر کا کہنا تھا کہ شہر میں بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ پر منتخب نمائندوں کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے جہاں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں وہاں گھریلو زندگی بھی متاثر ہورہی ہے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے شہر کے لئے اور شہریوں کے آواز کو بلند کرتے ہویے شہری ایکشن فورم آج میدان میں اتری ہے مقررین کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا اور شہر میں سابقہ 8 گھنٹوں کے شیڈول پر عمل نہیں کیا تو 15 روز بعد غیر معینہ مدت کے لیے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا احتجاج میں ایم کیو ایم پاکستان سنی تحریک تنظیمات اہلسنت آل سٹی تاجر اتحاد امن فاؤنڈیشن وکلاء سول سوسائٹی ٹیچر حضرات اور صحافی برادری شمس الدین پنھور ملک برادری کے حنیف چوہان مزمل چوہان اویس ناگوری اسحاق چوہان اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکت کی
میرپور خاص: شہری ایکشن فورم کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی مظاہرہ
