میرپور خاص :انجمن سرفروشان اسلام کے زیراہتمام ماہانہ محفل منعقد ہوئی

میرپور خاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )انجمن سرفروشان اسلام کے زیراہتمام ماہانہ محفل منعقد ہوئی
تفصیل کے مطابق میرپور خاص میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ پاکستان) کے زیراہتمام میرپور خاص میں ماہانہ روح پرور پندرھویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں مرکزی امیر حاجی یونس جمال کی زیرِ صدارت خصوصی مرکزی اجلاس بھی ترتیب دیا گیا ،محفل میں میرپورخاص کے مشہور نعت خواں یاسر قادری، اعجاز قادری اور عدنان قادری اور دیگر نے حمد و نعت اور مناقب اولیاء اللہ کے قصائد پڑھنے کی سعادت حاصل کی اس روح پرور محفل کی نقابت کے فرائض شعلہء بیاں کمپیئر ادریس قادری نے انجام دئیے جبکہ حلقۂ ذکر سینئر ذاکر خیرالدین قادری نے ترتیب دیا بعد از محفل مرکزی اجلاس میں میرپور خاص کے تمام ذمہ داران تمام جونیئر اور سینئر ساتھیوں کے ہمراہ تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ،جس میں تمام علاقائی ذاکرین کی دلچسپی دیکھنے میں آئی، اجلاس میں مرکزی امیر حاجی یونس جمال کے علاوہ نائب مرکزی امیر حاجی یاسین مغل، مرکزی مشیر رابطہ دانش لودھی، صوبائی امیر محمد فیصل قادری، سینئر ذاکر محمد سلیم شیخ امیر میرپورخاص فیاض الرحمن شیخ مشیر مالیات جمشید عالم مشیر نشر و اشاعت محمد علی نو منتخب کردہ نائب امیر سرفراز احمد شیخ و دیگر ذمہ داران اور ذاکرین کی کثیر تعداد شریک ہوئی،اجلاس میں میرپور خاص کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مرکزی امیر حاجی یونس جمال نے سرفراز شیخ کو نائب امیر اور مرزا جمشید عالم کو مشیرِ مالیات مقرر کیا، اس موقع پر مشن میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آخر میں میں حاجی یاسین مغل نے دعا فرمائی بعد از محفل لنگر کا اہتمام کیا گیا

Leave a reply