میرپورخاص:فنکشنل لیگ کے ضلعی صدر کا جھڈو اور ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کا تعزیتی دورہ

میرپورخاصباغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع میرپورخاص صدر و ضلعی کنوینیئر جی ڈی اے مبارک علی مہر کا تعلقہ جھڈو اور ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کا تعزیتی دورہ۔

تعزیتی دورے میں جھڈو کے گاؤں سائیں داد علیانی پہنچ کر خلیفہ فقیر محمد علی علیانی کے بھائی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی، بعد ازاں نوکوٹ پہنچ کر فنکشنل لیگ نوکوٹ سٹی کے صدر فقیر محمد اسحاق چانڈیو کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کی اور نوکوٹ کے گاؤں فقیر جاجو چانڈیو پہنچ کر فقیر لکانو چانڈیو کی بیٹی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔۔

اس موقع پر انکے ہمراہ فنکشنل لیگ تعلقہ جھڈو ‌کے صدر فضل میمن، جنرل سیکریٹری فقیر سلیم سیال، ایم ایس ایف ضلعی صدر نقاش مری، ملک احمر رضا، شاہد منگریو، بھی موجود تھے۔

Comments are closed.