ٹھٹھہ :مختیار کار آفس میرپور ساکرو میں کھلی کچہری ،کھاتہ داروں کے مسائل حل کئے

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مختیار کار آفس میرپور ساکرو میں کھلی کچہری ،کھاتہ داروں کے مسائل حل کئے
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو ایٹ گھارو اقبال احمد تنیو کی جانب سے مختیار کار آفس میرپور ساکرو کی کھاتیدارو ں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مختیار کار میرپور ساکرو عبدالکریم خاصخیلی کی نگرانی میں کھلی کچہری منعقد کرکے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھاتیداروں کے مسئلے سننے کے بعد فوری حل۔کرنے کی ہدایات جاری کیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی میرپور ساکرو ایٹ گھارو اقبال احمد تنیو نے کہا کہ سندھ حکومت اور ڈی سی ٹھٹھہ کی خصوصی ہدایات پر تعلقہ میرپور ساکرو کے کھاتیداروں کے درپیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں منعقد کی گئی ہیں تاکہ سندھ کے مسائل بغیر تاخیر سے حل ہوں انہوں نے کہا کہ مختار کار آفس میرپور ساکرو میں منعقد کھلی کچہری سے کھاتیداروں کے کئی مسلے حل ہوگئے ہیں بقایا رہے ہوئے کھاتیداروں کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں اے سی میرپور ساکرو ایٹ گھارو اقبال احمد تنیو مختیار کار میرپور ساکرو عبدالکریم خاصخیلی نے تعلقہ میرپور ساکرو کے تمام کھاتیداروں کو صلاح دی ہے وہ ہر ہفتے بدھ کے روز منعقد کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کرکے اپنے جائز مسائل پیش کرکے حل کرائیں تاکہ وہ پریشانی سے بچ سکیں

Leave a reply