میرپورخاص:انتخابات ،پولنگ اسٹیشنز میں سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) ریجنل الیکشن کمشنر آفس میرپورخاص کی جانب سے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز میں سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص کی جانب سے میرپورخاص ڈویژن میں عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں میں سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے سے متعلق ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ماسٹرز ٹریننگ کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

ورکشاپ کے پہلے روز عام انتخابات کے دوران پولیس ماسٹر ٹرینرز کو پولنگ اسٹیشن یا پولنگ بوتھ میں سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف اقدامات کرنے جس میں پولنگ اسٹیشنوں کے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے ، پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کے اندراج کے لیے آنے والے ووٹرز کا اصل قومی شناختی کارڈ چیک کرنے اور تلاشی لینے ، میڈیا اور مبصرین کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پاس چیک کرنے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کرنے کے متعلق تربیت دی گئی

حفاظتی انتظامات کے متعلق تربیتی ورکشاپ میں ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلہوڑو ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسانگھڑ شاہنواز بروہی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پولنگ اسٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے سے متعلق تربیت دی

اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر آفس کے اسٹنٹ وقار حسین ، عدنان ہالیپوٹو میرپورخاص ، عمرکوٹ ، اور تھرپارکر کے پولیس ماسٹر ٹرینرز نے شرکت کی

Comments are closed.