میرپورخاص:بھتہ خور،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور گرفتار
میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں ،بھتہ خور،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسکانی اور ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کی خصوصی ہدایت اور سرپرستی میں میرپورخاص پولیس کی تین مختلف کامیاب کارروائیاں، اقلیتی برادری کے ڈاکٹرز سے بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار، میرپورخاص میں سرگرم موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گینگ سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمد ، میرپورخاص کا بدنام زمانہ منشیات فروش بھی گرفتار کرلیا گیا ہے
پولیس کی کارروائیوں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مالہی کالونی کے ڈاکٹر رائے چند ، ڈاکٹر گاندھی اور ڈاکٹر تیجارام کو مختلف حربوں سے بلیک میل کرنے اور قتل کی دھمکی دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزم عبدالستار شر اور اسکا بھائی ڈاکٹر رائے چند ، ڈاکٹر گاندھی ، ڈاکٹر تیجارام کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بھتہ وصول کرتے رہے البتہ کل ڈاکٹر رائے چند ولد گنگا رام ذات میگواڑ کی شکایت پر ملزمان ستار شر اور عبدالرزاق شر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 26/2024 زیر 386,387,50611,34 کے اندراج کے بعد دونوں ملزمان کو انچارج سی آئیPPC, R/1025D, Tele Graph Act 6/7ATA Act, دفعہ اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ، انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی بمعہ ایس ایچ او سٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر غازی خان راجڑ اور ایس ایچ او مہران کامران ہالیپوٹہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
اسی طرح میرپورخاص سی آئی اے پولیس نے ایک اور اہم کارروائی میں موٹر سائیکل چوروں سے 06 موٹر سائیکل برآمد کیں اور موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا
انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ ٹیم بشمول ایس آئی اقبال جٹ، ایس آئی ھدایت اللہ ناریجو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مشترکہ اور کامیاب کرتے ہوئے غریب آباد تھانے کی حدود ریلوے قبرستان کوارٹرز سے میرپورخاص سٹی سے چوری ہونے والی 06 موٹرسائیکل برآمد کر کے 01 ملزم پرویز ولد تھانو خان لغاری سکنہ تعلقہ کوٹ غلام محمد کو گرفتار کر لیا. دو ملزمان نجف عرف نجو ولد لاہوتی لانگھانی سکنہ جام نواز علی اور جاوید ولد غلام نبی لانگھانی سکنہ جونیجو کوارٹر میرپورخاص فرار ، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
میرپورخاص پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او جھڈو کی سربراہی میں بدنامہ زمانہ منشیات فروش نیاز عرف نیازو کھوسہ کو گرفتار کر لیا ، ملزم نیاز عرف نیازو کھوسہ ضلع بدین اور میرپورخاص کے درجنوں کیسز میں ملوث ہے، ملزم منشیات بالخصوص چرس کی بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے ، ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ نمبر 2024/60 زیر دفعہ 9 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت جھڈو تھانہ میں درج کیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
میر پور خاص پولیس کی کامیاب کارروائیوں میں شامل افسران انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، ایس آئی دانش احمد انچارج ڈی آئی بی، ایس آئی ہدایت اللہ ناریجو ، ایس ایچ اوز سٹلائٹ ٹاؤن، مہران اور جھڈو کو بہترین کارروائی کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔