میرپوخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) اسلحہ بردار شخص کی ہیڈماسٹرقتل کرنے کی دھمکی،پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں،ہیڈماسٹرکا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیل کے مطابق کچھ دن پہلے ایک مسلح نامعلوم شخص نے گورنمنٹ پرائمری نشتر اسکول میرپور خاص واقعہ نزد شاہ پمپ حیدرآباد روڈ میں داخل ہو کر ہیڈ ماسٹر عبدالقدوس میمن کو ریپیٹر سر پر رکھ کر اسٹاف کے سامنے گالیاں دیں اور مغلظات بکیں اور قتل کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا
اس واقعے کے بعد اسکول اساتذہ میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا جبکہ اساتذہ برادری نئی ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی میر پور خاص عادل میمن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لے کر قانونی کاروائی کی جائے تاہم تین دن واقعے کو گذرنے کے باوجود اب تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی
رابطہ کرنے پر ہیڈ ماسٹر عبدالقدوس میمن نے بتایا کہ میرے اسکول میں عبدالرؤوف نامی ٹیچر اکثر غیر حاضر ہو جاتا ہے اور اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں دے رہا تھا جس پر میں نے اسے خبردار کیا تاہم اسکول کی ڈیوٹی ٹائم میں مذکورہ ٹیچر کا بھائی حافظ عمران جو خود بھی سر سید اسکول میں ٹیچر ہے مسلح ہو کر میرے اسکول آیا اور اسلحہ دکھا کر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مغلظات بکیں اور دھمکی دی کہ میرا بھائی عبدالرؤف اسی طرح ڈیوٹی دے گا اگر اسے نظر انداز نہیں کیا تو میں تمہیں قتل کر دوں گا اس وقت دیگر اسٹاف نے اسے مجھ سے دور کیا اور وہ دھمکیاں اور گالیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا
ہیڈماسٹرنے بتایا کہ میں نےاس واقعہ کی رپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو دے دی ہے جس پر جلدہی قانونی اقدام کی توقع ہے اس نے بالا افسران سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا مذکورہ واقعے کی سول سوسائٹی اور صحافی برادری نے بھی شدید مذمت کی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ مسلح شخص کی غیر قانونی حرکت کا نوٹس لے کر فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے ۔