ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر ریجنل میں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کے شہداء کی فیملیز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین اور آفس سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید سب انسپکٹر رانا حفیظ الرحمان، شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران لیاقت گل، شہید کانسٹیبل رفاقت علی،شہید ڈرائیور کانسٹیبل محمد اسحاق اور دوران ِ ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے وفات پانے وانے کانسٹیبل شفقت محمود کے اہلخانہ کو مدعو کیا گیا۔

شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ میٹنگ کا مقصد پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ والہانہ ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا نجم کمال نے اس دوران شہداء کے اہل خانہ کا احوال معلوم کیا اور شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت دریافت کرتے ہوئے کہا۔ کہ شہداء پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سر کا تاج ہیں۔ غیرت مند قومیں شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ہم شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہداء کے اہلخانہ کے تمام مسائل ہمارے مسائل ہیں پہلی فرصت میں حل کریں۔

شہدا ء کے اہلخانہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں اور اہلخانہ کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں اور ہسپتال ولیبارٹریز سے ایم اویو زسائن کر رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے شہداء کے بچوں اہل خانہ کو تحائف دئیے اور شہداء کے لئے خصوصی فاتحہ حوانی بھی کی گئی۔

Shares: