پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر میثاق معیشت چاہتے ہیں تو خود اپوزیشن سے رابطہ کریں
ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب
عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ
انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ
حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ میثاق معیشت کی بات ہو رہی ہے اگر حکومت میثاق معیشت چاہتی ہے تو اپوزیشن تیار ہے لیکن اس کے لئے وزیراعظم عمران خان کو خود اپوزیشن سے بات کرنی پڑے گی. سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سپیکرقومی اسمبلی سے بات کی گئی تو این آر او کا الزام لگا دیا گیا ایسی صورتحال میں عمران خان کے علاوہ کسی کی بات نہیں سنی جائے گی اور کوئی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہو گا. خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان ڈیل نہیں کرتے،ایک طرف معیشت دوسری طرف این آراوکاالزام لگاتے ہیں ،یہ حکومت کی منفی سوچ ہے
تباہی کا حصہ نہیں بنناچاہتے: خورشید شاہ
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ اجلاس میں بحث کے دوران میثاق معیشت کی تجویز دی تھی جسے پہلے نظر انداز کر دیا گیا بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مشورے کے بعد وزیراعظم نے میثاق معیشت کی تجویز مان لی .وزیر اعظم عمران خان میثاق معیشت کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کو تیار ہیں .