تبدیلیاں کیں ، حکمت عملی اپنائی مگر پھر بھی ہار گئے ، اگلا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں‌گے ، چیف سلیکٹر نے پریس کانفرنس کر ڈالی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے پریس کانفرنس کر ڈالی ، اس پریس کانفرس میں کیا کہا وہ بھی سب کچھ بتا دیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں ہوں تو کارکردگی میں فرق پڑتا ہے، عمر اکمل کو ماضی کی کارکردگی پر موقع دیا گیا۔

رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا

مصباح الحق نے کہا کہ فخر زمان کو ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا، ٹی ٹوینٹی میں ڈراپ نہیں کیا، امید ہے عمر اکمل کی کاکرردگی میں بہتری آئے گی، جس کھلاڑی کو ٹیم میں لائے ہیں اس کو پورا موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ اوس کی وجہ سے کل میچ میں بال گیال ہوا، تھوڑی مشکلات ہوئیں، جو کھلاڑی ٹیم میں ہو وہ اہم ہوتا ہے، طویل عرصے کے بعد ٹیم میں شامل کھلاڑی کو تھوڑا وقت لگتا ہے۔

محافظ ہی جان کے دشمن نکلیں تو پھر اعتبار کس پر کریں‌، کراچی میں پولیس والوں کی…

اگلے میچوں‌کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ کوشش کریں گے کل کا میچ جیت کر سیریز برابر کریں، ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، بابر اعظم ٹی ٹوینٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں، ٹی 20 کرکٹ میں پہلے 6 اوورز بہت اہم ہیں۔سری لنکن ٹیم دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، شائقین کرکٹ بھی میدان میں آکر میچ دیکھیں۔

بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی…

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 64 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔مصباح‌الحق نے قذافی اسٹیڈیم کی گیلری بھی دیکھی اور وہاں‌پر لگی اپنی اور دوسری تاریخی تصاویر دیکھ کر خوش بھی ہوئے

Comments are closed.