کراچی : مصباح کا قاتل کیسے پہچانا گیا

0
35

ایس پی انویسٹی گیشن عرفان زمان کے مطابق کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے یونیورسٹی طالبہ مصباح کے قاتل کو گرفتار کیا ہے
ایس پی انویسٹی گیشن عرفان زمان نےکہا ہےکہ مصباح کے والد نے شناخت پریڈ کے دوران قاتل کو پہچان لیا ہے.واقعےمیں ملوث دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے،

ملزم کے قبضے سے مصباح کا فون بھی برآمد ہوا تھا، پولیس نے ملزم محمد نبی کو سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا تھا، مصباح کے والد نے شناخت پریڈ کے دوران قاتل کو پہچان لیا، کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے یونیورسٹی طالبہ مصباح کے قتل کا واقعہ ہوا تھا.

ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہرکے مبینہ قاتل گرفتار ، یہ قاتل کون ہیں ، جان کر ہوں گے آپ حیران


یاد رہے کہ ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ مصباح اطہر 3 اکتوبر کی صبح7بجکر5منٹ پر اپنے والد کے ساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان آئے اس کے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فرار فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی اوروہ شدید زخمی ہوئی تاہم بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
مصباح کی ہلاکت:سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے،ڈمی وزیراعلیٰ‌ کے ہاتھ میں پستول کیا یہ کھلا تضاد نہیں

Leave a reply