نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق، پاکستان بیٹنگ کے مرد میدان رہے، نئے چیلنچ کے لیے تیار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں. ان کا اکثر بطور کپتان موازنہ عمران خان سے کیا جاتا رہا ہے .اور بعض ناقدین تو انہیں ریکارڈ کے حساب سے عمران خان سے بھی بہتر قرار دیتے رہے ہیں.
انضمام الحق کی ریٹارمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک بااعتماد بیٹسمین کی ضرورت تھی.جس کےلیے مصباح الحق کا انتخاب غلط ثابت نہ ہوا.مصباح الحق عام کپتانوں کی طرح کسی بڑے شہر کی بجائے ایک چھوٹے شہر سے تعلق رکھتے ہیں.
پاکستان کی جانب سے75 ٹیسٹ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی 20 میچ کھیلنے والے پاکستان کرکٹ کے ’مرد بحران سمجھا جاتا رہا ہے.
اپنے کرکٹ کیرئیر میں مصباح آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ جارحانہ پن نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے آئے ہیں، تاہم درحقیقت وہ ایک بہت غیر معمولی ذہانت والے کھلاڑی ہیں ۔
مصباح اپنی ذہانت کا ہر وقت استعمال بھی اچھا کرتے ہیں، انہوں نے اس دور میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی جب بیشتر ٹاپ کرکٹرز ٹیم سے جاچکے تھے اور ٹیم کو اسپاٹ فکسنگ تنازعے کا سامنا تھا ، ایسے حالات میں پاکستان کے اندر کوئی دوسرا ایسا کھلاڑی موجود نہیں تھا جو قومی ٹیم کی قیادت سنبھال سکے ۔
مصباح الحق کو وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد کیا گیاتھا ۔ وہ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ یعنی 24 ٹیسٹ جیتنے والے کپتان ہیں۔ انہیں انگلینڈ جیسی ٹیم کو کلین سویپ کرنے اور پاکستان کو پہلی بار دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے والے کپتان کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ مصباح کے بقول ہر روز بہتر سے بہتر ہونے کی کوشش اور نظم ضبط کی پاسداری ہی ان کی کامیابیوں کا راز رہی.
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے جیت کی خوشی منانے کا نیا انداز متعارف کروایا ۔
پاکستان کے 42 سالہ کپتان مصباح الحق مصباح الحق کے پس اپس نے پوری دنیا میں دھوم مچائی۔لارڈزمیں سنچری کے بعد مصباح کا پش اپس اورسلوٹ کا اسٹائٹل ٹرینڈ بن گیا۔