سیاست دان کرکٹ پر بات کرکے اپنی انرجی ضائع کررہے ہیں، میرے پاس جادوکی چھڑی نہیں‌،مصباح الحق

لاہور:سیاست دان کرکٹ پر بات کرکے اپنی انرجی ضائع کررہے ہیں، میرے پاس جادوکی چھڑی نہیں‌،پاکستان کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک سال بعد آپ کو معلوم ہوگا کہ معاملات کس طرف جارہے ہيں۔ سیاست دان کرکٹ پر بات کرکے اپنی انرجی ضائع کررہے ہیں انہیں کرنے دیں میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ سب کچھ فوری ٹھیک کرلوں

بھارت:ریپ کے بعد زندہ جلائی گئی لڑکی نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی

لاہورميں سري لنکا کے خلاف قومي ٹيم کے اعلان کے موقع مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی یا ٹیم کو بنانے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے کھلاڑي فوري تيار نہيں ہوتا ہم آسٹريليا مستقبل کي تياري کے ليے ٹيم بنا کر ليکر گے تھے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ميري مخالفت کرنے والے جو تنقيد کرنا چاہيئں کرتے رہيں جو جس کے اندر ہو وہی باہر آتا ہے ظاہر ہے کہ کسی کو بات کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ہے ۔

مجھے میری شناخت چاہیے،میرا ڈی این اے کرایا جائے، بیٹا مخدوم سید علمداررضا

ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی اور اسد شفیق ٹیسٹ ٹیم کے مرکزی کھلاڑی ہیں اور اب بابر اعظم اس پوزیشن میں آگیا ہے کہ ٹیسٹ میں میچ میں ٹیم کو لے کر چلے ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی کا اصل نمبر تین ہے آسٹريليا ميں باولنگ بڑھانے کے لئے اظہر سے اوپن کروانے کا فیصلہ کیا گيا تھا ۔ ليکن وہ زيادہ کامياب نہيں ہوا اس ليے مڈل آرڈر ميں ايک بيٹسمين کو رکھا گيا۔ مصباح کا کہنا تھا کہ میری زیادہ توجہ پوری ٹیم کی طرف ہے ۔

مقبوضہ کشمیر:جبر،ظلم اورتشدد کاسلسلہ جاری، کرفیوکا125 واں دن

بطور ہیڈ کوچ مجھے ہر کھلاڑی کے بارے میں معلوم ہونا چاہئیے فواد عالم کی کارکردگی کو دیکھ کر لگا کہ اس کی ٹیم کو ضرورت ہے اور اس ليے ان کو منتخب کيا گيا ہے ہمیں نمبر چھ پر تسلسل سے رنز کرنے والے بلے باز کی ضرورت ہے اس لئے فواد عالم کو لیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت صرف نمبرز نہیں اور بھی بہت سی چیزیں دیکھنا ہوتی ہیں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ باولنگ ہے ہمارے دو اہم باولر ز نے ٹيسٹ سيريز سے قبل ٹيسٹ سے ريٹائرمينٹ لے لي تھي ہم نے اس کو ديکھتے آسٹريليا کے خلاف پلان بنايا تھا ليکن جب باولر آوٹ نا کرسکيں اور حريف ٹيم پانچ سو سے چھ سو رنز بنا لے تو ٹيم دباو ميں آجاتي ہے اور يہي کچھ ہمارے ساتھ ہوا ۔

گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے میرے معاملات ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر بننے سے پہلے طے پائے تھے ۔ پی ایس ایل میں کوچنگ کرنے سے مجھے کوچنگ کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گی ۔ اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام کرکے صرف اسلام آباد ہي نہيں دوسري ٹيموں کے کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھ سکتا ہوں

Comments are closed.