میشا شفیع کن ہالی وڈ سٹارز کے ساتھ نظر آئیں گی

0
67

اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع جو اکثر خبروں میں رہتی ہیں. کافی عرصے سے میشا اداکاری سے زیادہ گلوکاری پر توجہ دئیے ہوئے ہیں. رواں برس ہمایوں سعید کی ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جائونگا میں میشا شفیع نے ایک گیت (ساڈے نی ویہیڑے اچ چانن ماہی دا) گایا ، اس گیت کو کافی پذیرائی ملی. میشا شفیع کے بھائی فارس شفیع کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس کے پریمئیر پر میشا نے لاہور میں شرکت کی. انہوں نے اس وقت باغی ٹی وی کے شوبز رپورٹر کو بتایا تھا کہ وہ بہت جلد ہالی وڈ کے پراجیکٹ میں نظر آ رہی ہیں . اس پراجیکٹ کی انہوں نے اس وقت تفصیلات بتانے

سے منع کر دیا تھا لیکن اب اس پراجیکٹ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق میشا شفیع اسٹینڈ اپ کامیڈین حسن منہاج اور امریکن ایکٹر ایلیشیا سلوراسٹون کے ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں. فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ میشا شفیع اس میں ایک لڑکے کی ماں کا کردار کررہی ہیں. یاد رہے کہ میشا شفیع کی یہ پہلی ہالی وڈ فلم نہیں‌ ہے اس سے پہلے بھی ہالی وڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں. میشا کو بطور گلوکارہ اور اداکارہ بہت پسند کیا جاتا ہے.

Leave a reply