جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ تہاڑجیل کے ڈیتھ سیل میں قید یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشال ملک نے کہاکہ یونیورسٹیوں کو چاہیے کشمیر کے حوالے سے ورکشاپ کروائیں، ٹویٹر کشمیر کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو بلاک کررہا ہے، ہمیں متحدہو کر بین الاقوامی فورم پر کشمیر پر بات کرنی ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانااقوام متحدہ، عالمی برادری کی ذمےداری ہے، اقوام متحدہ کشمیرسے کرفیو، مظالم کےخاتمے کیلیےبھارت پردباؤڈالے،
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموشی ترک کرے، بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکو عملا ًجیل بنادیا ہے، بھارتی فورسزمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہی ہیں،
مشال ملک نے کہاکہ بھارتی فورسزکشمیریوں پرمظالم ڈھانے میں تمام حدود سے تجاوز کر چکی ہے، بھارت کشمیریوں پرجبر کےتمام ہتھکنڈے آزماچکا ہے،