حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیامیں بس کشمیرکےحریت رہنماؤں کوجانتی ہوں اورقائدکو جانتی ہوں، کراچی کے باسی امن پسند ہیں، اور امن کےلئے ہمشیہ آواز بلند کرتے ہیں ،بزنس مین کمیونٹی کی دعوت پر کراچی آئی ہوں، کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں لے کرجائیں گے.
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بھارتی فوج مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، کشمیریوں سے یکجہتی کی تحریک کا آغاز کراچی سے کرنے آئی ہوں، سب وزراء اعظم نے حق خود ارادیت کی بات ہے,آج آرٹیکل 370 کے باعث حقوق ختم کیئے جارہے ہیں ،اس وقت جو صورتحال میں پہلا مطالبہ کرفیو ہٹایا جائے اور لوگوں کو حق خود ارادیت دیا جائے.







