مشی خان جو کہ ایک عرصے سے اداکاری سے دور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں. ہر وقت عمران خان کے حق میں اور دوسرے سیاستدانوں کے خلاف بات کرتی رہتی ہیں. مشی خان سوشل ایشوز کو بھی ہائی لائٹ کرتی ہیں لیکن اس بات پر کافی کنونسڈ ہیں کہ ملک میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہےاسکی ذمہ دار دو پارٹیاں ہیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی. مشی خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے أپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور وہاں پر وہ
کسی بھی موضوع پر لمبی گفتگو کیا کر سکیں گی. مشی خان نے کہا کہ انسٹاگرام پر کسی بھی وڈیو کو پوسٹ کرنے کی لمٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے کم بات کرنی پڑتی ہے اور بعض اوقات کسی بھی موضوع پر بات کرنے کی تشنگی باقی رہ جاتی ہے اس لئے میں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور آپ سب اسے سبکرائب کریں اور میں وہاں نہ صرف سوشل ایشوز پر وڈیو اپ لوڈ کیا کروں گی بلکہ لائیو بھی آیا کروں گی. انہوں نے کہا کہ میرے یوٹیوب چینل کا نام مشی خان آفیشل ہے اور میری وہاں دو خوبصورت تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں .