پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ناقدین جل جل مریں مشی خان

سابقہ اداکارہ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر حال ہی میں ایک وڈیو پوسٹ کی ہے اس وڈیو میں وہ کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں ، انہوں نے اس میں کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور آج یہ ثابت بھی ہو گیا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ان کو سب بہت پسند کرتے ہیں ، یہ پاکستان کی امید ہیں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والے خصوصی طور پر جواد احمد ، عفت رحیم ، شمع جونیجو جلتے رہیں اور جل جل کر مرتے رہیں.

آج سب نے دیکھ لیا کہ پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کو عمران خان سے بہتر کوئی نہیں چلا سکتا اور وہ وقت ایک بار پھر آئیگا جب عمران خان کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور ہو گی . یاد رہے کہ مشی خان عمران خان سپورٹر ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ جو عمرا ن خان کے علاوہ کسی کو سپورٹ کرتا ہے وہ سیاسی طور پر غلط راہ پر ہے.

Comments are closed.