اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی مشی خان نے سینئر اداکار شکیل کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے. جس میں انہوں نے کہا ہےکہ اداکار شکیل نے ڈرامہ سیریل عروسہ میں میرے والد کا کردار ادا کیا تھا، مجھے اس وقت ایسا لگا تھا کہ جیسے کہ وہ میرے سچ میں باپ ہیں، وہ ایک شفیق انسان تھے، دوسروں کا دکھ درد سمجھتے تھے. ان کے جانے سے شوبز انڈسٹری کو جو دھچکا لگا ہے وہ ناقابل بیان ہے. میرے پاس تو وہ الفاظ ہی نہیں ہیں کہ جن سے میں اپنے دکھ کا اظہار کر سکوں،

عید کے روز ان کے انتقال کی خبر سننا خود میں‌ہی ایک بہت بڑا دکھ ہے، کتنے دکھ کی بات ہے کہ کتنے پیارے پیارے لوگ اس دنیا سے جا رہے ہیں. ”جانا تو سب نے ہی ہے لیکن اتنے خوبصورت لوگ جب دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو بہت ہی زیادہ دکھ ہوتا ہے. ”میں ان کی تصویر لگا کر یہ نہیں‌لکھنا چاہتی تھی کہ بہت افسوس ہوا ، میں کچھ الفاظ کہنا چاہتی تھی جو میں نے اس وڈیو پیغام میں کہے ہیں، شکیل کے زکر ہے بغیر ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ ادھوری تصور کی جائیگی.

 

 

حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

Shares: